سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا
  11  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

سرگودھا(روزنامہ اوصاف) دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ 7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی کو بچپن ہی میں کھیل کود کے دوران نہ جانے کب دل دے بیٹھا، جوانی کی حدود میں داخل ہوئے توغلام فرید نے رشتہ کے لیے والدین کو بھجوایا لیکن ظالم سماج کی وجہ سے دونوں کی شادی نہ ہو سکی لیکن وقت نے پلٹا کھایا اور8 سال قبل غلام فرید کی بیوی وفات پا گئی جبکہ ایک سال قبل رانی بی بی کا خاوند بھی فوت ہوگیا تو دونوں کے بچوں نے برسوں پرانی محبت کو دوبارہ ملانے کا ارادہ کیا اورکامیاب بھی ہوگئے۔7 دہائیوں کے بعد ہی سہی دو محبت کرنے والے دل مل گئے، غلام فرید اوررانی بی بی کی شادی پرپورا علاقہ خوش ہے اور اس پریمی جوڑے کے لیے دعا گوہے جب کہ بچوں اورپوتے پوتیوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے بڑے بوڑھے بھی خاصے خوش ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved