امریکہ میں گھوڑوں کے فارم کے مالک نے مصیبت زدہ چڑیا کی مشکل آسان کر دی
  11  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )انسانوں اور جانوروں کے لگائو کو عام طور پر بچوں کی کہانیوں میں ایک سبق آموز عنوان کے طور پر پیش کیا جاتا ہے لیکن عملی زندگی میں مشین کی طرح چلتے کاروبار زندگی میں ایسے معاملات کےلئے فرصت نکالنا محال ہی تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم امریکی ریاست ایڈاہو میں ولسن نامی ایک شخص نے ایسی ایک کاوش کر کے سوشل میڈیا کے لاکھوں صارفین کی شاباشی سمیٹ لی ہے۔ ولسن کا کہنا ہے کہ ایک صبح وہ اپنے گھوڑے کو چارہ ڈالنے فارم میں گیا تو وہاں اسے لوہے کے جنگلے پر بیٹھی ایک چڑیا نظر آئی تو بظاہر اڑنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن کسی نامعلوم وجہ کے تحت ایسا کر نہیں پارہی تھی۔ ولسن نے قریب جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ چڑیا جو کہ پانی پینے آئی تھی ۔اپنے پیروں کے نیچے کھڑے پانی کے ایک دم برف جم جانے سے وہ اسی منجمد پانی میں پھنس گئی۔ولسن نے رحم کے جذبے کے تحت چڑیا کے پائوں پر جمی برف کو پھونکوں سے پگھلانے کی کوشش شروع کر دی۔کچھ ہی دیر میں برف پگھل گئی اور چڑیا حرکت کے قابل ہو گئ ۔اور اڑنےمیں کامیاب ہو گئی۔ ولسن کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے اسے بے انتہا اطمینان قلب محسوس ہوا اور اس نے اس واقعے کی وڈیو کو بھی وائرل کر دیا تاکہ لوگوں میں دوسروں کی مدد کا جذبہ پروان چڑھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved