بیٹے کو پتنگ بازی سے نہ روکنے پر باپ کو جرمانہ
  11  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے 7سالہ بچے کو پتنگ بازی سے منع نہ کرنے پرباپ کو لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر1ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے محمد ریاض کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت، جنوبی چھاونی پولیس نے ملزم کے خلاف پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان عدالت میں پیش کیا، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا 7سالہ بیٹا جنوبی چھاونی کے علاقہ میں پتنگ بازی کر رہا تھا پولیس نے چھاپہ مار کر پتنگ اور ڈور برآمد کی، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ملزم نے پتنگ بازی ایکٹ کے تحت اپنے بیٹے کو پتنگ بازی سے نہیں روکا ،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، ملزم محمد ریاض نے اپنی لاپرواہی تسلیم کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئندہ اس کا بیٹا اس جرم کا ارتکاب نہیں کرے گا ،معاف کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پتنگ بازی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کے اعتراف جرم پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved