پاکستانی خاتون مسافر کے ساتھ جہاز میں پیش آنے والاناخوشگوار واقعہ
  17  فروری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی معاشرہ ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں گراوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ آئے روز سوشل میڈیا پر ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جو خاص طور پر پائی جانے والی ہوس اور احساس محرومی کا پتہ دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک امریکہ پلٹ پاکستانی لڑکی کے ساتھ ہوا جس نے اپنی آپ بیتی کو شئیر کیا ہے۔ کہتی ہیں کہ میں امریکہ میں پی ایچ ڈی کے امتحانات سے فارغ ہو کر وطن واپس آرہی تھی۔ وہاں میں اپنی خالہ کے گھر مقیم تھی اور میرے اپنے والدین لاہور میں ہی رہائش پذیر تھے۔ جہاز میں اکیلے سفر کرنے کا اتفاق پہلی بار ہو اتھا۔میں کھڑکی والی سائےڈ پر اپنی سیٹ پر آن بیٹھی اور میوزک سننا شروع ہو گئی۔میرے ساتھ لگ بھگ چالیس برس کی عمر کا شخص آن بیٹھا اور مسکراہٹ سے مجھے سلام کیا۔ میں نے جواب دیا اور دل میں خود کو محفوظ تصور کرتے ہوئے طمانیت محسوس کی۔پھر کھڑکی سے باہر دیکھنا شروع ہو گئی۔تھوڑی ہی دیر بعد جہاز کی لائٹس آف کر دی گئیں ۔میں میوزک سننے میں مگن تھی کہ مجھے اپنی ٹانگوں پر کسی چھوون کا احساس ہوا۔یہ واضح طور پر میرے ساتھ بیٹھے ہوئے شخص کی حرکت تھی جس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی اورچ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھا۔ میں نے مذاحمت ظاہر کرتے ہوئے خود کو تھوڑا دور کیا لیکن اس نے اپنی حرکت جاری رکھی اور ہاتھ گھٹنوں سے اوپر لاکر میری رانوں کو اس طرح چھونا شروع کر دیا کہ ذہنی و جسمانی کوفت سے میری حالت غیر ہونے لگی۔ میں اس وقت اکیلی ہونے کیوجہ سے غصہ ہونے کی بجائے بے پناہ خوف کی کیفیت میں مبتلا تھی اور اس ذلیل انسان کا ہاتھ تھا کہ حدیں ہی پھلانگے جا رہاتھا۔ میں نے خود کو حتی الامکان دور کیا اور ایک بار ہمت کر کے ہاتھوں سے اس کے ہاتھ کو ہلکا سے پرے دھکیلا۔شاید یہ میری غلطی تھی۔ کیونکہ اس نے بھانپ لیا کہ میں زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتی تھی۔ چند ہی لمحے بعد اس جنسی جانور کے ہاتھ میرے پیٹ تک پہنچ گئے ۔اور جلد ہی ہاتھ وہاں آن پہنچے کہ وہ میرے دل کی دھڑکن واضح محسوس کر سکتا تھا۔ میں چند لمحے دم سادھے ہوئے کھڑکی کے بالکل ساتھ لگ کر رہی۔ اور پھر ایک جھٹکے سے اٹھی اور سیدھی واش روم چلی گئی۔ اور باقی لگ بھگ سارا وقت وہیں گزار دیا اور بیٹھ کر روتی رہی۔پھر مجھے محسوس ہوا کہ جہاز کی لائٹس آن کر دی گئی ہیں تو میں باہر آگئی۔ایک اور مسافر جس کے ساتھ خاتون مسافر سوار تھی نے مجھے پیشکش کی کہ میں اس خاتون کے ساتھ بیٹھ جاﺅں اور وہ میری سیٹ پر بیٹھ جائے گا۔ میں نے اس کا شکریہ ادا کیا اور پیشکش قبول کی۔اس دوران صرف ایک بار میری نظر اس مکروہ انسان کے چہرے پر پڑی جو بدستور مجھے گھور رہا تھا۔ یہ واقعہ میری زندگی کا ناقابل فراموش ترین حادثہ ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
36%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
17%
پسند ںہیں آئی
45%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved