لاہور کے نوجوان نے جہاز سے اترنے کےلئے ایک ایسا ڈرامہ کیا کہ عملے کو پریشان کر ڈالا
  13  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی نئی شادی ہو تو خاوند کا اکثر اپنے دفتر میں بھی دل نہیں لگتا ۔اور وہ چاہتا ہے کہ کسی طرح اڑ کر اپنی دلہن کے پاس پہنچ جائے۔ اور جب شوہر کو اپنے کام کے سلسلے میں واپس بیرون ملک جا کر پردیسی ہونا پڑ جائے تو پھر تو کیا ہی قیامت ہوتی ہوگی۔ ایسا ہی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان کے ساتھ ہوا جو اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستا ن آیا ہوا تھا۔شادی کی رونقیں اور اپنی حسین ازدواجی زندگی کی شروعات کرتے ہی اس کی چھٹیاں ختم ہو گئیں اور وہ پژمردہ دل اور بوجھل قدموںسے ائیر پورٹ کی جانب روانہ ہوگیا۔ اور جہاز میں سوار تو ہو گیا لیکن اسے لگا جیسے اس کی زندگی میں پردیس کی سختی اور ویرانی اور اپنی نئی نویلی دلہن سے دوری اندھیرا بھر دے گی ۔ اس کے ہول اٹھ رہے تھے اور آنکھوں سے آنسو جاری تھے ۔ جہاز ٹیک آف کرنے کو تھااچانک جہاز میں شور بلند ہو گیا “مجھے اتارو میری بیوی مر گئی ہے ۔خدا کےلئے مجھے اتارو”۔ شور کرنے والا مسافریہی نوجوان ہی تھا۔ عملے نے اسے آف لوڈکیا اور بعد ازاں تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ موصوف کا دل اپنی دلہن سے دور جانے کو نہیں مانا اس لیے اس نے عین وقت پر یہ ڈرامہ کیا تاکہ اسے اتار دیا جائے ورنہ بہت دیر ہوچکی ہوتی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
14%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved