جن لوگوں کے جسم ایسے ہوتے ہیںہم انہیںقتل کرکے انکے اعضا پر جادو کرتے ہیں۔۔ کالا جادو کرنے والےایک جادو گر کا خوفناک انکشاف
  14  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بعض افراد ایک مخصوص جینیاتی مرض کے باعث جلد اور بالوں کی رنگت سے محروم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی آنکھوں، بالوں اورپورے جسم کی جلد کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ اس بیماری کو Albinismاور ایسے افراد کوایلبینو( Albino)کہتے ہیں۔ ایلبینو یوں تو پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں لیکن بعض افریقی ممالک میں ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں جادوگرالبینوز کے اعضاءجادو ٹونے میں استعمال کرتے ہیں۔ ان ممالک میں لوگ جادو گری پر بہت یقین رکھتے ہیں چنانچہ جادوگر ان اعضاءسے کئی طرح کی ادویات بناتے ہیں جو جادوئی طریقے سے علاج اور جادو کے توڑ کے لیے استعمال ہوتی ہیں، یہ ادویات بہت مہنگی فروخت ہوتی ہیں، حتیٰ کہ البینوز کے اعضاءسے بننے والے شربت کی ایک شیشی کی قیمت 7ہزار پاؤنڈ (تقریباً 9لاکھ 12ہزار روپے) تک ہوتی ہے۔ اس ملک میں جادوگروں نے غریب لوگوں کو رقم کا لالچ دے کر البینوز کو قتل کرکے ان کے اعضاءکاٹ کر لانے پر مامور کر رکھا ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2سال میں ملاوی میں 70البینوز پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں17کو قتل کرکے قاتل ان کے اعضاءکاٹ کر لیجانے میں کامیاب ہوئے جبکہ باقی حملوں میں البینو زخمی ہوئے لیکن ان کی جان بچ گئی۔البینوز کے اعضاءکے حصول کا یہ اندوہناک کاروبار ملاوی کے ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ بالخصوص تنزانیہ، جہاں البینوز کی تعداد پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے، میں البینوز پر بہت زیادہ حملے ہو رہے ہیں۔ تنزانیہ میں 2006ءسے اب تک 170البینوز پر قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں جن میں سے 70جان لیوا ثابت ہوئے۔ قاتل ان البینوز کو قتل کرکے ان کے سر، دل، گردے، پھیپھڑے، اعضائے مخصوصہ و دیگر عضو کاٹ کر لے جاتے ہیں اور جادوگروں کے ہاتھ فروخت کر دیتے ہیں، جو انہیں اپنی جادوئی ادویات بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved