بھارتی شہری کی محبت کی انوکھی داستان آج بھی مشہور
  15  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نئی دہلی : (روزنامہ ا وصاف ) بھارت کے مہانندیا نامی ایک عاشق نے 22 جنوری 1977 کو سائیکل پر دہلی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور چار سال بعد وہ اپنی محبوبہ کے پاس سویڈن جا پہنچا ۔ اب 40 سال بعد ان کی زندگی پر شائع ہونیوالے ناول نے ان کی محبت کو دوبارہ زندہ کردیا ہے اور یہ ناول بہت مقبول ہورہا ہے جسے سویڈن کے ایک مشہور مصنف پر جے اینڈرسن نے تحریر کیا ہے ۔اس طوفانی پریم کہانی کا آغاز 1975 میں ہوا جب مہانندیا دہلی کے ایک ہوٹل میں سیاحوں کے پنسل سکیچ بناتے تھے ایک روز ان کی ملاقات سویڈن کی سیاح شارلوٹ وان شیوڈن سے ہوئی ۔ وہ مہانندیا کے پاس آئیں اور اپنی تصویربنانے کو کہا لیکن پہلی نظر میں ہی دونوں میں محبت ہوگئی بعدازاں انہوں نے شادی کرلی تاہم بعض وجوہات کی بنا پر وہ اپنے شوہر کو ساتھ نہ لے جاسکی اور سویڈن چلی گئی ، لاکھ کوشش کے باوجود بھی مہانندیا کے پاس کرائے کی رقم جمع نہ ہوسکی تاہم اس نے 60 روپے کی ایک سائیکل خریدی اور سویڈن پہنچنے کا ارادہ کرلیا ۔ 22 جنوری 1977 کو وہ دہلی سے نکل پڑا پھر پاکستان، افغانستان، ایران اور ترکی سے ہوتے ہوئے یورپ پہنچا اور وینس سے ٹرین لے کر سویڈن پہنچ گیا ۔ اس عجیب داستانِ محبت پر ایک ناول تحریر کیا گیا ہے جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہا ہے ۔ مہانندیا کے مطابق وہ شارلوٹ سے آج بھی اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی انہیں پہلی نظر میں ہوئی تھی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved