ہانک کانگ کا پاکستانی پولیس والا راتوں رات وہاں کا ہیرو بن گیا ۔۔ اس نے ایسا کیا کام کیا کہ سب واہ واہ کر اٹھے ؟
  15  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی پولیس والے کو ایک ہی رات میں اتنی شہرت مل گئی جتنی کسی ہانگ کانگ کے وزیر یا سرکاری اہلکار کو بھی نہ ملی ہو گی ۔20سالہ پاکستانی نژاد افضل ظفر نے اپنے ہم وطن پاکستانی شہری کو خودکشی کرنے سے بچالیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد پولیس اہلکار افضل ظفر نے کرین پر چڑھ کر خودکشی کرنے والے پاکستانی کو خودکشی نہ کرنے کے لیے راضی کیا ۔ افضل ظفر نے پاکستانی شہری سے اردو میں ہی بات چیت کی ۔65فٹ اونچی کرین سے اتارنے کے لیے اونچی آواز میں خودکشی کرنے والے کے ساتھ بڑے ہی موثر انداز میں بات چیت کی ،اسے خودکشی نہ کرنے پر راضی کر لیا اور کرین سے اتار لیا۔جس کے بعد پاکستانی شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔افضل نے ایک سال قبل ہی ہانگ کانگ پولیس میں ملازمت اختیا ر کی تھی ۔ایک انسان کی جان بچانے پر ہانگ کانگ میں افضل کی دھوم مچ گئی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved