کسان نوجوان، چودھری ،جج اوربادشاہ کا ناقابل فراموش واقعہ
  16  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
کسان نوجوان اپنے کھیت میں کام کر رھا تھا....ایک نسوانی قہقہے سے وہ چونک گیا..ایسی حسینہ تو اس نے زندگی بھر نہ دیکھی تھیوہ اس کی طرف بڑھا چلا گیا,,, وہ بھی مسکرا رھی تھی..... میرے ساتھ گھر چلو گی ؟ وہ بلا جھجھک اس کے ساتھ ہو لی.. .وہ فضاؤں میں اڑنے لگاچوھدری کا ڈیرہ آباد تھا دوست احباب کے مجمع میں,, نوکر چاکر خدمت کے لئے کھڑے ہوئے...چوھدری جی!! چوھدری جی!! اُس کا خادمِ خاص ڈیرے میں ھانپتا کانپتا داخل ہوا...خیر تو ہے نا؟ خیر توہے ؟او جی خیر کہاں.!! میں چوک میں کھڑا تھا , نورے جٹ کا جوان لڑکاایک ایسی حسینہ کے ساتھ گزر کے گھر جارہا تھا کہ اس جیسی زندگی میں نہ دیکھی ,, نامعلوم کہاں سے لے کر آیاہے... چاند کا ٹکڑا ہے. چودھری جی اسے سمجھ. نہیں آرہا تھا کہ اسے کہاں بٹھاؤں...آج اس کی زندگی کا بہترین دن تھا ,, اس نے تو کبھی سوچا بھی نہ تھا.. واقعی جب خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے ...اسے کچھ شور کی آواز آرہی تھی جو اور قریب آگئی..... پھردروازہ کھٹکھٹایا جانے لگادروازہ کھلا...چودھری ھکا بکا رہ گیا... اور بے اختیار اس حسینہ کی طرف بڑھا...نوجوان جٹ ایک آھنی دیوار کی طرح اس کے راستے میں حائل ہو گیا....تم میری لاش پر سے گزر کرہی اس تک پہنچ پاؤ گے...تم اس کے قابل نہیں... نہ یہ گھر اس کے قابل ہے...یہ میری حویلی میں رہے گی. , نوکرانیاں., راحت., آرام., عزّت,, اسے وہاں ملے گی...نہیں یہ فیصلہ جج کی عدالت میں جائے گاعدالت پورے جوبن پر تھی... سائل, مدعی, وکلاء , اہلکار., عملہ سب موجود تھے., جج صاحب. اپنی مسند ِخاص.پر رونق افروز....جج صاحب نے نظر آٹھائی اسے اپنی نظروں پر یقین نہیں آرہا تھا... اس نے عینک اتار کر صاف کی اور دوبارہ دیکھا... واقعی وہ حور اس کے سامنے کھڑی تھیجج بولا ارے یہ منہ اور مسور کی دال اپنی اوقات دیکھو اور اس کا حسن یہ تم دونوں کے لائق نہیں میرے پاس مال و دولت ہے عہدہ ہے بنگلے ہیں گاڑیاں ہیں نوکر چاکر معاشرے میں ایک حیثیت ہے یہ میرے لائق ہے چلو نکلو تم دونوں اور اس کو یہیں رہنے دو وہ ہکّے بکّے رہ گئے نہیں۔ چوہدری چلایا یہ نہیں ہوسکتا نوجوان بولا ہم راضی نہیں ہیں اب تو بادشاہ سلامت ہی ہمارے درمیان فیصلہ کریں گے بادشاہ کے پاس چلو جج نے سب کام وہیں چھوڑے اور اب تینوں حسینہ کو ساتھ لئے بادشاہ کے محل کی طرف بڑھنے لگےدربار سجا ہوا تھا وزیر مشیر درباری سب اپنی اپنی مسندوں پر اور بادشاہ اپنے تخت پر جلوہ افروز تھا اسکے سر پر رکھے ہوئے تاج کے موتیوں سے سارا دربار جگمگا رہا تھا اور وہ خود بھی حسن کا کرشمہ تھا دربان تین اشخاص اور ایک حسینہ کو لا کر بادشاہ کے سامنے پیش کرتا ہے۔ بادشاہ سلامت نے نظر اٹھائی تو دیکھتا کا دیکھتا ہی رہ گیا ایسی حسینہ اور میری سلطنت میں اس نے حکم دیا کہ ان تینوں کو ایک طرف لے جاؤ اور حسینہ کو میرے محل میں لے جاؤ جج صاحب نے کچھ بولنے کی کوشش کی تو بادشاہ سلامت نے ایک طرف دیکھا تین ہٹے کٹے دربان آگے بڑھے اور تینوں خاموشی سے ایک طرف کو ہو گئے وہ حسینہ جو اب تک خاموش تھی اس نے خاموشی کو توڑا اور بولی فیصلہ میں کروں گی تم چاروں میرے پیچھے دوڑو جو مجھے پکڑ لے گا میں اس کی یہ کہہ کر وہ جلدی سے دربار سے باہر نکلتی ہوئی نظر آئی بادشاہ کو اپنا تخت بھول گیا اور اگلے ہی۔لمحے وہ چاروں اس کے پیچھے دوڑ رھے تھے وہ ہوا سے باتیں کررہی تھی بادشاہ سلامت تھوڑی ہی دور جاکر دوڑنے کی تاب نہ لاسکے اور ایک لمبی آہ بھر کر وہیں ڈھیر ہو گئےجج صاحب بھی زیادہ دیر پیچھا نہ کرسکے اور اسکی سانسیں بھی جواب دے گئیں چودھری صاحب ہمت ہارنے والے تو نہ تھے لیکن آخر کب تک اب وہ تھی اور نوجون تھا جو کہ ہر لمحے اس کے قریب سے قریب تر ہوتا جارہا تھا مگر یہ کیا راستے کے ایک پتھر سے وہ ایسا ٹکرایا کہ منہ کہ بل گرا اور اسکے منہ سے ایک دل خراش چیخ بلند ہوئی جو کہ حسینہ کے قہقہوں میں دب گئی آؤ میرے عاشقو میرے پیچھے آؤ تم مجھے کبھی نہیں پاسکتے اور واقعی ہی اسے کوئی نہ پاسکا کہ وہ دیکھنے میں تو حسینہ تھی حور کے حسن والی تھی دل فریب تھی عقل کو محو کرنے والی تھی لیکن حقیقت میں وہ دنیا تھی اسکے پیچھے دوڑنے والوں کا یہی انجام ہوتاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
93%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
7%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved