دبئی میں بھوکے کتوں کوبلی کھلانے پرانوکھی سزا
  16  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
دبئی(روزنامہ اوصاف)بھوکے کتوں کو بلی کھلانے والے تین افراد کو تین ماہ تک روزانہ چڑیا گھر صاف کرنے کی سزا سنا دی گئی۔دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے بھوکے کتوں کو بلی کھلانے کے الزام میں تین افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ تک روازنہ چار گھنٹے تک ان کا چڑیا گھر صاف کریں۔ شیخ محمد بن راشد نے اس عمل کو ظالمانہ اور بے رحمانہ قراردیتے ہوئے شدید مذمت کی اورتینوں افراد کو بطور سزا یہ حکم سنایا۔تاحال یہ واضح نہیں کہ بھوکے کتوں کو بلی کھلانے والے پر کسی مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔ واقعے کے بعد دبئی پولیس کے میجرجنرل خلیل ال منصوری نے واضح کیا کہ نئے قانون کے تحت متحدہ عرب امارات میں جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے والے افراد کو جیل اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔میجرجنرل خلیل ال منصوری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس قسم کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ نہ کی جائیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved