مشرقی چین میں ” کوڑا کرکٹ بینکوں “ کی بدولت دیہات کی صفائی میں کامیابی
  16  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

نان چنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی کے موضع نوان شوئی میں محض ایک سال قبل پہلے ” کوڑا کرکٹ بینک “ کے قیام کے بعد سے مقامی باشندوں کو اب نمایاں تبدیلی دکھائی د ے رہی ہے، لونگ ٹو ﺅ شان ٹاﺅن شپ کے موضع میں کسی وقت ہر طرف بکھرے ہوئے پلاسٹک کے تھیلے کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں ، ٹاﺅن شپ کے ماحولیاتی سینٹیشن اہلکار اور بینک کے اہلکار ڈونگ ویائی کے مطابق کہ ہم ہر روز کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے لئے جایا کرتے تھے ، اب دیہاتی رضاکارانہ طورپر کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے بینک لاتے ہیں ، دیہاتی انعام کے بدلے کوڑا کرکٹ دے کر جاتے ہیں ، ایک دیہاتی جو کائی لنگ نے کہا کہ سڑکیں اب صاف ستھری ہوئی گئی ہیں اسی طرح دریا بھی صاف ستھرا ہو گیا ہے ،موضع نوانگ شوئی میں کوڑا کرکٹ بینک گذشتہ سال اپریل میں قائم کیا گیا اور 700سے زیادہ دیہاتیوں نے جو کہ نوانگ شوئی کی آبادی کا قریباً پانچواں حصہ ہیں نے بیس ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اکٹھاکیا ہے جس میں زیادہ تر سگریٹ کے ٹوٹے استعمال شدہ پلاسٹک کے تھیلے ، بیٹریاں اور مشروبات کے ڈبے شامل ہیں جنہیں قبل ازیں بے احتیاطی کے ساتھ پھینک دیا جاتا ہے ، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنیوالوں کو ماحول کے تحفظ کی کوشش میں صابن ، ٹشوز ، پنسلوں اور نوٹ بکس کی صورت میں انعام دیئے جاتے ہیں ، 80استعمال شدہ پلاسٹک کے تھیلوں ، 40بیٹریوں یا 200سگریٹوں کے ٹوٹوں کے بدلے میں صابن کی ایک ٹکیہ دی جاتی ہے ، اس وقت ڈی شنگ شہر میں مجموعی طورپر اس قسم کے 97بینک کام کررہے ہیں ، ایک چھیاسٹھ سالہ شخص وانگ شایو ینگ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچاتک نہ تھا کہ کوڑا کرکٹ کی اقتصادی قدر ہو گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved