بھارت میں نیپالی لڑکی بھی جنسی زیادتی کی بھینٹ چڑھ گئی
  16  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں خواتین سے جنسی واقعات بے قابو حد تک بڑھ چکے ہیں۔ اس بڑھتے ہوئے تشویشناک رجحان پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بے چین نظر آتی ہیں اور ملک بھر کی خواتین میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ اس خوفناک صورتحال سے ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی خواتین بھی محفوظ نہیں۔ نیپال کی رہائشی 26سالہ لڑکی بھی ایسی ہی ایک خوفناک صورتحال سے دوچار ہوئی ۔ 9مارچ کی دوپہر ایک نیپالی لڑکی کو نئی دہلی کی مرکزی شاہراہ پر برہنہ حالت میںبھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ اور یہ منظر ایسا تھا کہ اسے دیکھنے کےلئے سڑک کی دونوں اطراف میں عوام کا رش لگ گیا۔ عوام کی بھیڑ اس لڑکی کے برہنہ جسم کو آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھتی رہی لیکن کسی نے بھی آگے بڑھ کرا سے کپڑوں یا چا در کی پیشکش نہیں کی ۔ وہ لڑکی انسانوں کے اس بھیانک روپ کا تجربہ کرتے ہوئے ہر ایک سے مدد کی التجا کرتی ہوئی بھاگتی جا رہی تھی کہ ایک رکشے والے نے رک کر اسے اپنی چادر دی اور بیٹھنے کی پیشکش کی۔ ٍپولیس نے بتایا کہ لڑکی وقاص نامی کسی دوست سے ملنے آئی تھی جو اسے ایک مکان میں چھوڑ کر چلا گیا جہاں اس کے پانچ دوست پہلے سے انتظار کررہے تھے۔ انھوں نے مل کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور لڑکی جان بچا کر اپارٹمنٹ کی دیوار سے کودگئی جس سے وہ معمولی زخمی بھی ہوئی۔پولیس کے مطابق زیادتی کے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved