ریلوے لائن پر ماڈلنگ کرنا جان لیوا ثابت ہوا
  17  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہرت پانے کے لیے ماڈلز ،اداکار مختلف قسم کے طریقے اپناتے ہیں اور بعض اوقات یہ طریقے اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں ایسا ہی کچھ ہوا ہے امریکی ماڈل فریزائیہ کے ساتھ جو ریلوے ٹریک پر ماڈلنگ کر رہی تھیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ 19سالہ ماڈل حاملہ تھیں۔موت ماڈلنگ کے لیے ہوتے فوٹو شوٹ کے دوران اچانک آجانے والی ٹرین کے باعث ہوئی۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئی اور انھیں کچلتی ہوئی نکل گئی۔ماڈل کی لی گئی یہ آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔فریزانیہ کی ماں ہیکیمی سٹیوینسن نے مقامی اخبار ’دی ایگل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یقینی طور پر یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔نیواسوٹا میں پولیس کے سربراہ لیتھ کے مطابق پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved