عزت اور غیرت سے ناوقف خاوند کا پول اس کی سابقہ بیوی نے کھول ڈالا
  17  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی لڑکی کےلئے اس معاشرے میں باپ اور بھائی کے باپ اگر کوئی تحفظ کا مضبوط ستون ہے تو وہ ہے اس کا خاوند۔ بالخصوص اسلامی معاشرے میں شوہر کا کردار اتنا مضبوط ہے کہ آج مغرب مسلمان شوہر کی کامیابی کو دیکھ کر اپنے سر میں خاک ڈال رہا ہے۔ لیکن کم بخت مارے ہمارے ہی معاشرے کے کچھ لنڈے کے انگریز مغرب کی اندھا دھند تقلید میں اتنے بھونڈے اور اوچھے کام کر ڈالتے ہیں کہ کوا چلا ہنس کی چال والی مثال ۔ایسا ہی ایک مجبور لڑکی کے ساتھ ہوا جس کا رشتہ بیرون ملک ملازمت کرنے والے ایک شخص کے ساتھ کر دیا گیا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ نکاح اور رخصتی میں چھے ماہ کا وقفہ مقرر تھا ۔اور میرے والد صاحب اسی دوران چل بسے۔ وہ لڑکا چھٹی لے کر پاکستان آیا اور مجھے باہر ملنے کی خواہش ظاہر کی۔ تو میں نے وجہ پوچھی۔ اس شخص نے ایک ایسی بات کر دی کہ میں حیران ہوں میں شرم سے ڈوب کر مر کیوں نہیں گئی۔ ان صاحب کا کہنا تھا ۔میں تم سے کسی ہوٹل میں ملنا چاہتا ہوں ۔ اور میرا ایک دوست بھی میرے ساتھ ہوگا۔ عین ممکن ہے ایک دو لڑکے اور بھی ہوں۔ہم لوگ گروہی جنسی تعلق (Group sex ) کالطف لینا چاہ رہے ہیں۔ میں نے اسے کہا ، تمھیں رتی برابر بھی غیرت نام کی چیز نہیں ،میں تمھاری بیوی ہوں۔ تو اس نے بلا جھجھک جواب دیا بیوی رہنا چاہتی ہو تو میری بات ماننا ہوگی۔ تو میں نے یہ اس کا یہ نام نہاد اور نامردانہ رشتہ اس کے منہ پر مار کر طلاق لے لی۔ کئی بار خیال آیا کہ اس کی ماں کو بھی جا کر اس کی حقیقت سے آگاہ کروں تاکہ کسی اور کی زندگی تباہ نہ ہو لیکن میری والدہ نے مجھے اسے بالکل بھول جانے کو کہا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
62%
ٹھیک ہے
30%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
4%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved