بارہ ڈالرز کے تنازعے کےبعد طیارے کی ہونولولو کی بجائےلاس اینجلس لینڈنگ
  18  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پروااز کے دوران ایک دلچسپ و عجیب صورتحال کی بنا پت طیارے کا رخ موڑنا پڑ گیا۔ لاس ویگاس سے ہونولولوجانے والے مسافر طیارے میں سوار ایک ادھیڑ عمر مسافر نے عملے سے اسرار شروع کر دیا کہ اسے بہت سردی لگ رہی ہے اس لیے اسے کمبل دیا جائے جس پر عملہ اسے یہ بتانے کی کوشش کررہا تھا کہ ایسی صورت میں اسے 12ڈالر اضافی دینا ہوں گے ۔جس پر مسافر نے لڑنا اور اونچی اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا ۔ اور کسی قسم کی بھی اضافی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ اور اسرار کیا کہ جہاز کے کارپوریٹ آفس بات کرنے کےلئے ضد کی ۔پھر اس کی بات اس آفیسر سے کروا دی گئی۔ تاہم جہاز کے عملے سے اس قدر شدید رد عمل اپنانے پر اور ایک مخصوص طرز عمل کا برتائو کرنے پر خطرہ بھانپتے ہوئے جہاز کا رخ لاش اینجلس کی طرف موڑ دیا جہاں لینڈ کر کے اس شخص کو کسی دوسری پرواز سے اپنی منزل کی جانب کےلیے رضامند کرلیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved