نرس کی بوڑھے اور لاچار مریض کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی
  18  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)نرسوںکا کا م مریضوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر بیماری کی تکلیف سے نجات پانے میں معاونت دینا ہے لیکن یہاں تو نرس صاحبہ نے کچھ اور ہی کام کر ڈالا۔ متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں ہوم کئیر کی ڈیوٹی پر تعینات ایک نرس نے ایک مریض کو اچھا خاصا جھٹکا دے دیا ۔ ایک اماراتی سپانسر کا کہنا تھا کہ اس کا والد بیمار تھا اور ہمیں اسکی دیکھ بھال کےلئے ایک نرس کی ضرورت تھی جو گھر آکر اس کا خیال رکھ سکے۔ سپانسر کا کہنا ہے کہ ایک دن اس کی غیر موجودگی میں نرس نے اچانک آکر مطالبہ کیا کہ اسے کسی کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑ رہا ہے اس لیے اسے جانے کی اجازت دی جائے۔ جس پر گھر والوں کو شک گزرا اور انھو ں نے نرس کے بیگ کی تلاشی لینا شروع کی تو انھیں پتہ چلا کہ موصوفہ بوڑھے مریض کا لیپ ٹاپ ۔قیمتی گھڑی اور کچھ دوسری قیمتی اشیا لے کر چمپت ہونا چاہ رہی تھی۔ اس پر پولیس کو بلوا لیا گیا ۔گرفتار نرس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
9%
پسند ںہیں آئی
30%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved