آخر وہ تھا کیا ؟ ہسپتال کے اسٹریچر نے خود بخود چلنا شروع کردیا ۔۔ لوگوں میں خوف و ہراس
  18  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ارجنٹینا کے شہر روساریو کے ایک ہسپتال کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آ گئی جس نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال کے کیمرے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ مریضوں کو لے کر جانے کیلئے استعمال ہونے والا سٹریچر کبھی آگے کی طرف جارہاہے تو کبھی پیچھے اور پھر ایک دم لان میں جا کر گر جاتاہے ۔تاہم کچھ لوگوں کا کہناہے کہ یہ سٹریچر ہوا کے باعث ہل رہاہے لیکن ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتاہے کہ اگر ہوا چل رہی ہو تو لان میں لگے درختوں کے پتوں کے ہلنے کے باعث معلوم ہونا چاہیے لیکن ہر طرف خاموشی ہے اور پتے بھی ساکت ہیں ۔دوسری جانب کچھ لوگوں کا کہناہے کہ رسی کے ذریعے سٹریچر کو ہلا کر لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہاہے تاہم ویڈیو کافی کلیئر ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتاہے کہ سٹریچر کے ساتھ کسی قسم کی رسی یا دھاگا نہیں باندھا گیاہے ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے تاہم یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہو سکاہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved