فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی
  20  مارچ‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فوربز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ بل گیٹس کے پاس کل سرمائے کا تخمینہ 86 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارن بیفٹ 75 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جیف بیزوز تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد نہیں بدلی، وہ 220 درجے کم ہو کر 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے ساتھ 544ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved