گدھے کو تھپڑ مارنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج
  12  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا میں ایک انوکھے کیس میں 18 سالہ نوجوان کے خلاف گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست الینوی میں ایک نوجوان پر فارم ہاؤس میں موجود گدھے کو تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہے۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم لوکس ڈیٹرچ کو حراست میں لے کر ایک گدھے پر تشدد کے بارے اس سے پوچھ گچھ بھی کی ہے۔برطانوی اخبار’ڈیلی میل، کے مطابق ملزم نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے منظر پر مبنی ایک فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کر کے خود ہی اپنی گرفتاری کا موقع فراہم کیا اور فوٹیج کے منظر عام پر آنے کے بعد حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔پولیس نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ڈیٹرچ کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں اسے 5 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا جب کہ چند روز میں اس کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved