اٹھارہ اپریل سے قبل حضرت عیسیٰؑ کا نزول ہوگا اور بڑی تباہی آئے گی ‘امریکی ماہرفلکیات
  13  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نیویارک(ویب ڈیسک) مسلمانوں کا بھی عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمانوں پر اٹھا لیے گئے تھے اور وہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امتی بن کر دوبارہ زمین پر آئیں گے۔ عیسائی بھی ان کے دوبارہ نزول پر یقین رکھتے ہیں تاہم وہ اسے عیسائیت کے احیاءسے جوڑتے ہیں اور اب اس حوالے سے ایک امریکی شخص نے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق 49سالہ ماہر فلکیات سٹیو فلیچر نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹر سوموار (Easter Monday) کے ایک دن بعد 18اپریل کو دنیا مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی اور عیسیٰ علیہ السلام کا دوبارہ نزول ہو گا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ماہر سٹیو نے اپنی اس دعوے کی تصدیق کے لیے بائبل سے 25گواہیاں بھی پیش کی ہیں۔ وہ ویڈیو میں کہتا ہے کہ ”وقت آ گیا ہے، 2017ءاس بڑی تکلیف کے خاتمے اور مسیح موعود کی دوبارہ آمد کا سال ہے۔قوی امکان ہے کہ اس سال ایسٹر کا دن ہماری نجات کا دن ہو گا۔“ بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے سٹیو بتاتا ہے کہ خدا نے انسان کو 3ہزار983قبل مسیح میں تخلیق کیا تھا اور 2017ءمیں انسان کی تخلیق کو 6ہزار سال مکمل ہو جائیں گے۔دوسری طرف بائبل میں درج ہے کہ کائنات 6ہزار سال بعد ختم ہو جائے گی، چنانچہ یہ اس کی بقاءکا آخری سال ہے۔“سٹیو کے مطابق دنیا کے خاتمے کا آغاز ایسٹر کے بعد اسرائیل سے ہو گا جو 10سے 18اپریل کے درمیان کسی بھی وقت شروع ہو سکتا ہے۔یوٹیوب پر سٹیو کی اس ویڈیو کو اب تک 20ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جن میں سے اکثر اس کی پیش گوئی کو معقول قرار دے رہے ہیں،تاہم بعض اسے ’ایک نیا سازشی نظریہ‘ کے نام سے تعبیر کر رہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
6%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
79%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved