خواتین کو اپنے لئے کس طرح کے مرد پسند ہوتے ہیں؟ دلچسپ ترین تحقیق سامنے آگئی
  13  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک)اس بات پر تو کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں کہ خواتین کو اپنے لیے کس طرح کے مرد پسند ہوتے ہیں مگر ناروے کے سائنسدانوں نے پہلی بار ایک انتہائی دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کو اپنی بہنوں کے لیے کس طرح کے جیون ساتھی پسند ہوتے ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے سائنسدانوں نے بہنوں کے 133جوڑوں پر یہ تحقیق کی ہے۔ہر جوڑے کی بہنوں سے سائنسدانوں نے کچھ سوالات کیے۔ انہوں نے ان سے پوچھا کہ تم اپنے لیے کیسا جیون ساتھی پسند کرتی ہو اور اپنی اس بہن کے لیے کس طرح کا؟ان لڑکیوں کے جوابات انتہائی دلچسپ نتائج کے حامل تھے۔ ان خواتین نے اپنے لیے ایسے جیون ساتھ کو آئیڈیل قرار دیا جو خوش شکل اورصحت مند ہو مگر اپنی بہنوں کے لیے ایسے مردوں کو ترجیح دی جو ان کے پورے خاندان کا خیال رکھیں۔اس تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سالیاں ایسے بہنوئیوں کو پسند کرتی ہیں کہ جو ان کی بہنوں کے ساتھ ساتھ ان کے پورے خاندان کا خیال رکھتے ہیں۔نارویجن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رابرٹ بیگلر کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ جو بہنوئی اپنی بیوی اور سسرالیوں کا خیال رکھتے ہیں ان کی سالیاں ان میں بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اپنے لیے بھی ویسا ہی جیون ساتھی پانے کی خواہش کرتی ہیں اور اس تحقیق سے ہم نے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا ہے کہ لڑکیاں اپنے لیے تو پرکشش، جاذب نظر، لمبے قد اور اچھی صحت والے نوجوان کو پسند کرتی ہیں جبکہ اپنی بہنوں کے لیے وہ ایسے جیون ساتھی کا انتخاب چاہتی ہیں جو ان کی بہنوں کے ساتھ ساتھ ان کے پورے خاندان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو۔“

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
20%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
20%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved