لڑکی بن کر پیپرز لیک آﺅٹ کرنے والا ملزم جیل روانہ
  13  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد کی عدالت نے سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر سی ایس ایس کے پیپر آﺅٹ کرنے والے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے نے فیصل آباد سے گرفتار کئے گئے ملزم عارف خان کو ریمانڈ کے لئے سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم جج کے تبادلے کے باعث ملزم کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت لے جایا گیا جہاں ایف آئی اے نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ایف آئی اے کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کرایا جائے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عارف خان خاتون سعدیہ کوثر کے نام سے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ پر سی ایس ایس کے امتحانی پرچے اپ لوڈ کرتا تھا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
67%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved