سعودی عرب میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کے لیے خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری
  14  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانرا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملک میں اونٹوں کی پرورش اور نگہداشت کےلئے اونٹوں کا خصوصی قصبہ قائم کرنے کی منظوری دی۔عرب میڈیا کے مطابق اونٹوں کے خصوصی مرکز کے قیام کا مقصد مملکت میں موجود بہترین نسل کے اونٹوں کا تحفظ، اونٹوں کے فوائد پر تحقیقات اور ان کی تجارت کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اونٹوں کے خصوصی فارم ہاو¿س کا افتتاح ’شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔اس موقع پر حکام نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو”اونٹ قصبے“ کے انفرا سٹرکچر بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے میں المزایین اونٹوں کی گذرگاہ، زائرین گیلری، میدان المزایین، نیلام منڈی، اونٹ کی پرورش کے لیے خصوصی مرکز اور دیگر خدمات شامل ہیں۔واضح رہے کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلہ حال ہی میں دارالحکومت ریاض سے شمال مشرق میں 140 کلو میٹر دور جنوبی صیاہد کے الدہنا کے مقام پر منعقد کیا گیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved