فلسطین میں نما ز اور دعا کو لمبا کرنے پر امام مسجد کو آگ لگا دی گئی ملزم گرفتار
  14  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین میں ایک شخص نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔''العربیہ '' نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے شمالی شہر نابلس کی مسجد میںایک شخص نے نماز فجر طویل کرنے اور لمبی دعا کروانے پر مشتعل ہو کر امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا ۔واقعہ کے بعد نمازیوں نے امام مسجد کے کپڑوں پر لگی آگ کو بجھا دیا تاہم انہیں زخم آئے ۔غیر ملکی میڈیا نے ایک سیکیورٹی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے 50 سالہ ایک شخص کو حراست میں لیا اس نے نماز فجر کے وقت امام مسجد پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی تھی۔فلسطینی پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے امام مسجد کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ نماز اور دعا کو بہت لمبا نہ کیا کریں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی اور گزشتہ روز ایسا کرنے پر اسے غصہ آگیا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved