بھارت میں تین لڑکے سیلفی بناتے ٹرین سے گر کر ہلاک
  14  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تین لڑکے سیلفی بناتے ہوئے ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے علاقے ہاوڑا میں سیلفی بنانے کے دوران لڑکا چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا جس کو بچاتے ہوئے اس کے دو ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔دنیا بھر میں آئے دنوں سیلفی کے نتیجے میں جان گنوانے کے واقعا ت پیش آتے رہتے ہیں اسی طرح بھارت کے شہر کولکتہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک چلتی ٹرین میں لڑکوں کا گروپ سیلفی سٹک کے ذریعے سیلفی بنا رہاتھا کہ ان میں سے ایک لڑکا ٹرین سے گر گیا جس کو بچانے کیلئے اس کے تین ساتھیوں نے نیچے چھلانگ لگادی مگر ان میں سے دو اور لڑکے ٹرین کے پہیوں کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکا سیلفی بنانے کے دوران ٹرین سے نیچے گرگیا اس کو بچاتے ہوئے دو اور لڑکے ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved