امریکی صد کے خلاف خلا میں احتجاج ہو گیا
  16  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کوئی نئی بات نہیں، ان کے خلاف اس دن سے احتجاج ہونا شروع ہوگئے تھے، جب انہوں نے صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران متنازع گفتگو کرنا شروع کی۔تاہم اب پہلی باران کے خلاف خلا میں بھی احتجاج کیا گیا۔اس احتجاج کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے پہلے صدر بن گئے ہیں، جن کے خلاف زمین کے علاوہ بھی کسی دوسری جگہ احتجاج کیا گیا ہے۔آٹونومس اسپیس ایجنسی نیٹ ورک (اسان) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خلا میں بھیجی گئی احتجاجی تختی کی تصویر اور ویڈیو جاری کی۔کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کمپنی کے ماہرین کو ریاست ایریزونا سے احتجاجی تختی خلا میں بھیجتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ادارے کے مطابق یہ احتجاج رواں ماہ 22 اپریل کو سماج میں سائنس کے کردار سے متعلق ہونے والے مارچ سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔واضح رہے کہ صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے حوالے سے نامناسب گفتگو بھی منظر عام پر آئی تھی تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ازراہ مذاق کی جانے والی گفتگو قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران بھی امریکا میں وائٹ ہاس کے باہر دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ان کی جانب سے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خواتین نے احتجاجی مارچ بھی کیا۔لندن، پیرس اور دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں لاکھوں خواتین ڈمپ ٹرمپ کا نعرہ لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں، جب کہ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ان کے خلاف مختلف تنظیموں کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved