ناراض بیوی کو منانے کے انوکھا طریقہ ۔۔۔؟ شوہر کے منفرد انداز نےدنیا میں دھوم مچا دی
  17  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر کے شہری صبح اخبار میں ایک اشتہار دیکھ کر حیران رہ گئے، جس میں شوہر نے اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے طلاق نہ لینے کی گزارش کی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق قاہرہ کا ’عماد محمد‘ خوشگوار زندگی گزار رہاتھا کہ اچانک اس کی’ساس‘ کی طبیعت خراب ہوگئی، اپنی ماں کی خدمت کے لیے عماد کی بیوی کو جانا پڑا، جہاں اس کا قیام طویل ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران مسائل میں الجھے عماد نے اپنی بیوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شوہر یا ماں میں سے کسی ایک کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرے، خاتون نے شوہر پر بیمار ماں کو ترجیح دی اور دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔تاہم طلاق کے مقدمے کے دوران ہی عماد کے بچوں نے باپ کو قائل کیا کہ انکی ماں کا اپنی ماں کی خدمت کا فیصلہ عین اسلامی تھا، جس کے بعد شوہر نے اشتہار کے ذریعے معافی مانگی اور اپنی شریک زندگی کو پھر سے گھر لے آیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved