کیا آپ اس تصویر میں چھپی گڑبڑ تلاش کرنے میں ہماری مدد کرسکتےہیں؟
  18  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اوپر موجود تصویر کو چند لمحات کے لیے دیکھیں اور غور کریں آپ کو اس میں کیا چیز غیرمعمولی یا عام فہم سے ہٹ کر نظر آرہی ہے؟ درحقیقت اس تصویر نے انٹرنیٹ پر متعدد افراد کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔ایک ویب سائٹ Pelle Cass میں اس تصویر کو شائع کیا گیا اور جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں کافی لوگ کسی جگہ پر موجود ہیں مگر پھر بھی اس میں ایک گڑبڑ یا غیرمعمولی چیز چھپی ہوئی ہے۔ کیا آپ نے اسے دیکھا؟اگر نہیں تو چلیں ہم بتا دیتے ہیں، یعنی تصویر کو غور سے دیکھیں اور اس میں موجود افراد کے پیر کو دیکھیں تو آپ دیکھیں گے کہ حیران کن طور پر سب کا ایک پاؤں آگے کی جانب بڑھ رہا ہے۔یہ حیران کن ہے کہ درجنوں اجنبی افراد ایک ہی انداز میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوجائیں گے بلکہ ایسا ہونا لگ بھگ ناممکن ہے۔مگر ایسا کیسے ہوا؟ تو اس کا جواب ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ اس مقام کی ایک گھنٹے کے دوران سینکڑوں تصاویر لی گئیں اور اسٹوڈیوز میں واپس جاکر ان میں سے لوگوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک تصویر میں اکھٹا کردیا گیا۔ فوٹوگرافر کے مطابق میں نے کسی چیز کو تبدیل نہیں کیا اور نہ ہی کسی شخص کو اپنی جگہ سے ہٹایا، بس یہ فیصلہ کیا کہ کس کو تصویر میں رہنا چاہئے اور کس کو نکال دینا چاہئے۔فوٹو گرافر کے مطابق وہ اس طرح کی تصاویر میں کسی مذاق یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں بلکہ مثالی رنگوں یا فنکارانہ انداز کو پیش کرنے کے لیے لیتا ہے :-


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved