خاتون کو ٹائلٹ کی صفائی مہنگی پڑ گئی‘ریسکیواہلکار طلب
  19  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

ہیوسٹن ( ویب ڈیسک) ٹوائلٹ میں کوئی رکاوٹ آجائے تو اسے کھولنے کیلئے ہاتھ کا استعمال اچھی بات نہیں۔ یہ حرکت نہ صرف صفائی کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے بلکہ اس کے کچھ اور نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں۔ یہ نتائج کس قدر تشویشناک اور باعث شرمندگی ہوسکتے ہیں، یہ جاننے کیلئے امریکی خاتون گریسی ہینڈرسن کی ویڈیو دیکھ لیجئے، جو انہوں نے خود ہی انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق گریسی ہیوسٹن شہر کے نواح میں نئے گھر میں منتقل ہوئیں تو پتہ چلا کہ ٹوائلٹ ٹھیک طور پر کام نہیں کررہا تھا۔ انہوں نے صفائی کے لئے کوئی مخصوص آلہ استعمال کرنے کی بجائے اپنا ہاتھ ہی ٹوائلٹ میں ڈال دیا لیکن اس وقت انہیں کچھ حیرانی ہوئی جب ان کا ہاتھ اندر پھنستا ہوا محسوس ہوا۔ جلد ہی ان کی یہ حیرانی سخت پریشانی میں بدل گئی کیونکہ ان کا ہاتھ واقعی ٹوائلٹ میں پھنس گیا تھا اور تمام تر کوشش کے باوجود وہ اسے نکالنے میں ناکام تھیں۔بیچاری گریسی نے خود کو ٹوائلٹ کی گرفت سے نکالنے کی بہت کوشش کی مگر ہاتھ باہر نکالنے میں کامیاب نہ ہوئیں، جس پر انہوں نے آہ و فریاد شروع کردی۔ ان کے ہمسایوں نے ریسکیو اہلکاروں کو خبر کی، جو ہنگامی صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے بھاگم بھاگ پہنچے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بھی گریسی کا ہاتھ نکالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے مگر کامیابی نہ ہوئی۔ بالآخر ٹوائلٹ اکھاڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب ریسکیو اہلکار ٹوائلٹ کو اکھاڑ کر گھر کے پچھلے لان میں لے کر آئے جبکہ گریسی کا ہاتھ اس کے اندر ہی پھنسا ہوا تھا۔ بالآخر پورسلین کے ٹوائلٹ کو احتیاط کے ساتھ توڑا گیا اور گریسی کو مصیبت سے نجات مل گئی۔ خوش قسمتی سے وہ زخمی نہیں ہوئی تھیں اور ابھی بھی ان کے حواس اتنے برقرار تھے کہ انہوں نے اس واقعے کی ویڈیو خود انٹرنیٹ پر پوسٹ کی، جسے اب تک ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved