دبئی ‘ ٹیکسی ڈرائیورکی ایمانداری کی شاندار مثال 2گمشدہ بچے اور 44کلو سونا مالکان کو واپس لوٹا د یئے
  19  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
دبئی ( ویب ڈیسک)دبئی میں ٹیکسی ڈرائیورز کوگاڑیوں کے اندر سے 2گمشدہ بچے اور 44کلو سونا مل گیا ۔”خلیج ٹائمز “ کے مطابق دبئی میں ٹیکسی ڈرائیورز نے ٹیکسیوں میں موجود 2گمشدہ بچے اور 44کلو گرام سونا تلاش کر لیا جنہیں بحفاظت مالکان تک پہنچا دیا گیاہے۔بچوں کے والدین اپنے دونوں لخت جگر ٹیکسی میں ہی چھوڑ کر اتر گئے جس کے بعد بچوں اور زیورات کی تلاش جاری تھی ۔کسٹمرز سروس کے ڈائریکٹر احمد محبوب نے اپنے بیان میں بتایا کہ دو مختلف واقعات میں دبئی کے ٹیکسی ڈرائیورز کو 2تھیلے ملے جن میں 44کلو گرام سونا موجود تھا ، پہلے واقعے میں ٹیکسی ڈرائیور نے 24کلو گرام سونے والا تھیلا اپنے قبضے میں لیا جسے مسافر چھوڑ کر اتر گیا تھا جبکہ دوسرے واقعے میں بھی ایک ٹیکسی ڈرائیور نے 20کلو سونے اور 20 ہزار ڈالر سے بھرا بیگ گاڑی میںپڑا دیکھا جنہیں بعد میں مالکان تک پہنچا دیا گیا ہے ۔میری بہن کےساتھ یہ شرمناک کام کرنا چھوڑ دو ۔۔۔نوجوان نے باز نہ آنے پر دوستوں کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ آ پ بھی گھبرا جائیں گےانہوں نے بتایا کہ ان چیزوں کے علاوہ ٹیکسی ڈرائیورز کو بیگز ، وائلٹس ، چابیاں ، پاسپورٹ، کپڑے ، عینکیں اور الیکٹرانک کی مصنوعات بھی ملیں ۔احمد محبوب نے بتایا کہ انکا محکمہ فرنچائز کمپنیوں کی مدد سے تمام ٹیکسیوں میں کیمرے نصب کریگا تاکہ اشیاءکے گم ہونے کے واقعات میں کمی اور مسافروں کی سیکیورٹی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved