قتل کی ویڈیو فیس بک پر لگانے والے کی پولیس تعاقب پر خودکشی
  20  اپریل‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نیو یارک(ویب ڈیسک) امریکہ میں اپنے دادا کو قتل کرکے قتل کی وڈیو فیس بک پر جاری کرنے والے شخص نے پولیس تعاقب کے دوران خودکشی کرلی۔37 سالہ ملزم سٹیو سٹینفز جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اپنے 74 سالہ دادا رابرٹ گوڈون سینئر کو ایسٹر کے موقع پر فیس بک پر براہ راست وڈیو بناتے ہوئے دن دیہاڑے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔فیس بک کی انتظامیہ نے اس ویڈیو کو شدید تنقید کے بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا۔ ملزم کو میک ڈونلڈ کمپنی کے ایک ملازم نے شناخت کرکے امریکی ریاست پنسلوانیا کی پولیس کو اطلاع دی پولیس نے تعاقب کرکے اس کی گاڑی روک لی لیکن پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی جان لے لی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved