بھکر، اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ نے بچے کو کاٹنے پر کتے کو سزائےموت سنادی
  16  مئی‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
بھکر(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک اور سزائے موت سنا دی گئی ہے۔ لیکن اس بار یہ سزائے موت کسی انسان کو نہیں بلکہ ایک کتے کو سنائی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرکلور کوٹ نے بچے کو کاٹنے پر کتے کو سزائےموت سنادی جب کہ کتے کا مالک پہلے ہی ایک ہفتے جیل کاٹ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھکر میں پیش ہونے والے انوکھے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ نے کتے کو سزائے موت سنادی ہے کتے پر الزام تھا کہ اس نے ایک بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا تھا جس کے خلاف مقدمہ بچے کے والد درج کرایا تھا۔اس واقعے کی پاداش میں کتے کا مالک جمیل پہلے ہی ایک ہفتے کی جیل کاٹ چکا ہے تاہم کتے کو سزائے موت کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ہر ضلع کی میونسپل کمیٹیاں آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے باقاعدہ مہم چلاتی ہیں جس کے دوران کتوں کو کیمکیل ملا گوشت کھلا کر ہلاک کیا جاتا ہے۔اسی طرح پالتو کتے پالنے والے افراد کی یہ زاتی ذمہ داری ہوتی ہے کہ پالتو جانور کو گھر سے باہر پبلک مقامات تک جانے نہیں دیں اور عام شہریوں کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں اور اگر اس میں ناکامی ہو تو انتظامیہ قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved