بھارت میں آر ایس ایس کے ایک گروپ کا اعلی نسل کے بچے پیدا کرنے کا دعویٰ
  16  مئی‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی حکمران پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خالق جماعت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ایک گروپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے خالصتا دیسی طبی طریقوں، سیاروں اور ستاروں کی مدد سے ایسے بچے پیدا کیے ہیں جو اعلی ترین نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔آر ایس ایس کے گروپ آروگیا بھارتی کے مطابق انہوں نے ریاست گجرات میں ایسے 5 میڈیکل سینٹرز قائم کر رکھے ہیں، جن میں شادی شدہ جوڑوں کا خالصتا پرانے ہندوستانی طب کے طریقوں، خوراک، سیاروں اور ستاروں کی مدد سے علاج کیا جاتا ہے۔ان سینٹرز کے ذریعے اب تک اس گروپ نے 450 ایسے بچے پیدا کرنے کا دعوی کیا ہے، جو اعلی نسل کے ہیں، جنہیں ایک خاص طریقے کے ذریعے پیدا کیا گیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق آروگیا بھارتی گروپ کی جانب سے وگیان سنسکار نامی منصوبہ شروع کیا گیا، جس کے ذریعے انہوں نے 450 بچے پیدا کرنے کا دعوی کیا، جب کہ گروپ اسی منصوبے کے تحت 2020 تک ایک ہزار سے زائد بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔وگیان سنسکار منصوبے کے عہدیدار کرشما مہندس نے بتایا کہ اعلی ترین نسل کے بچے سائنسی طریقے کے ذریعے پیدا کیے گئے۔اس منصوبے میں شامل ڈاکٹروں کے مطابق اعلی ترین نسل کے بچے پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والے والدین کو 3 ماہ تک پیوری فکیشن کے عمل سے گزارا جاتا ہے، جس کے بعد والدین کو صرف اس وقت ہی ازدواجی تعلقات قائم کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، جب سیارے اور ستارے ایک مخصوص ترتیب میں آجاتے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق حمل ٹھہر جانے کے بعد جوڑے کو ازدواجی تعلقات سے اجتناب کرنے کو کہا جاتا ہے، جب کہ خاتون کو مخصوص خوراک اور خالصتا ہندوستانی طب کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔اس گروپ کے ماہرین نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ انہیں یہ ثابت کرنے میں وقت لگے کا کہ انہوں نے واقعی بھی اعلی ترین نسل کے بچے پیدا کیے ہیں، تاہم ان کی نیت صاف اور بھارتی قوم کو مضبوط بنانا ہے، کیوں کہ ایسے بچے بیماریوں سے پاک ہیں ۔دوسری جانب بھارت کے ڈاکٹروں نے آر ایس ایس گروپ کے اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، جب کہ میڈیا کی جانب سے بھی گروپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved