ناراض بیوی کو کیسےمنائیں؟ شوہرنے مثال قائم کردی
  19  مئی‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

ریاض(ویب ڈیسک) بیویوں کو راضی رکھنا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔اکثرتو بیچارے شوہر لاکھ جتن کرلیں مگر نصف بہتر نے ان کی ایک نہیں سننی ہوتی۔ سوعدی عرب میں بھی ایک شوہر نے ناراض بیگم کو منانے کیلئے کچھ انوکھا کر ڈالا مگر بدلے میں تنقید بھی سننے کو ملی۔غیرملکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ سعودیہ کے اسکول میں عملے کی ایک خاتون رکن کے شوہر نے بیوی کے ساتھ لڑائی کے بعد اسے راضی کرنے کے لیے ان کے اسکول کا کمرہ سجا ڈالا۔ مختلف انداز میں محبت کا اقرار کیا اور ساتھ ہی خواتین کی کمزوری یعنی گولڈ کا تحفہ بھی دیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک گرلزاسکول کی پرنسپل نے خاتون رکن کا کمرہ کھولا اور ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ کمرے میں ہر طرف گلاب کی پتیاں اور کرنسی نوٹ بکھرے تھے۔ دیواروں پرغباروں اور آرائشی اشیاء سے سجاوٹ کی گئی تھی اور کمرے کے ایک کونے میں ڈھیروں گلدستوں کے بیچوں بیچ سونے کا سیٹ رکھا تھا۔صرف یہی نہیں کمرے کے وسط میں میز پر ایک بڑا کیک اور اطراف میں مختلف اقسام کے چھوٹے کیک بھی موجود تھے۔ دیوار اور مختلف اشیاء پر خاتون کا نام ’’خلود ‘‘‘ بھی درج تھا۔ شوہر کی اس کاوش کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی جو کسی کے من کو بھائی تو کسی نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین نے سوالات اٹھائے کہ ایک مرد گرلز اسکول میں داخل کیسے ہوا کیونکہ سعودی عرب میں لڑکے اور لڑکیوں کو ایک ساتھ اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔ اور اسی طرح مردوں اور خواتین کو عوامی مقامات پر ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اپنی بیوی کا احترام کرنا اچھائی اور وفاداری کی انتہا ہے لیکن اگر یہ سب کرنا تھا تو اپنے گھر میں کرنا چاہیے تھا۔بعد میں تحقیقات پر علم ہو اکہ مذکورہ شخص محکمہ سکیورٹی اینڈ سیفٹی کارکن ہے جو اسکول بند ہونے کے بعد کمرے میں داخل ہوا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved