انوکھے عاشق کی اپنی گرل فرینڈ کو خوفناک طوفان کے سامنے شادی کی پیشکش
  19  مئی‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب
ٹیکساس(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی نے ایک خوفناک طوفان کی موجودگی میں اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کردیا۔ اظہاِر محبت کے لیے وقت اور جگہ کی قید نہیں، ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس میں دیکھنے میں آیا، جہاں خطرناک ہوا کے بگولے کا سایہ سر پر منڈلا رہا تھا اور ایسے میں ایک انوکھے عاشق نے اپنی خاتون دوست کو شادی کی پیشکش کر دی۔خاتون کے مطابق جب لوگ طوفان سے بچنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ کی تلاش میں ہوں ایسے میں کسی کا پروپوز کرنا خود کسی طوفان سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہاں کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، کیوں کے سوچنے کے لیے وقت بلکل نہیں تھا۔واضح رہے کہ امریکہ کی کئی ریاستوں ٹیکساس، اوکلاہاما اور ویسکونسن میں بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں نے اپنے راستے میں آنے والے مکانات بھی تہس نہس کر دیئے جبکہ حکام نے شہریوں نے کو انتباہ کیا ہے کہ وہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved