کریڈٹ کارڈ کے ذریعے شادی کا بلاوا
  18  جون‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (اوصاف نیوز)بھارت میں شادی بیاہ کے کارڈ چھپوانے کا ایک نیا انداز فروغ پا رہا ہے جس کے تحت شادی کے دعوت ناموں کو کریڈٹ کارڈ جیسی شکل دی جارہی ہے جبکہ عبارت اور انداز بھی کریڈٹ کارڈ جیسے ہی اختیار کئے جاتے ہیں۔ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ کی طرز پر چھاپے گئے یہ دعوت نامے اپنی جسامت، رنگت اور چمک دمک میں بھی بالکل ان ہی کریڈٹ کارڈز کی طرح ہوتے ہیں۔ ان دعوت ناموں پر شادی کی تاریخ، وقت اور جگہ بالکل ایسے درج ہوتی ہے جیسے کریڈٹ کارڈ پر کوڈ درج ہوتا ہے۔یہ ایک اور ’’شادی کریڈٹ کارڈ‘‘ ہے جس میں نہ صرف شادی کی دعوت دی گئی ہے بلکہ دلہا اور دلہن کی تصویریں بھی لگائی گئی ہیں تاکہ مہمانوں کو یاد رہے کہ وہ کس کی شادی میں جا رہے ہیں۔چلتے چلتے دعوتِ ولیمہ کا کریڈٹ کارڈ بھی دیکھ لیجیے جس میں ایک طرف تقریب کی ساری تفصیلات ہیں جبکہ دوسری جانب آنے والے مہمانوں کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے:دعوتِ ولیمہ کا یہ کارڈ غالباً سب سے نیا ہے کیونکہ اس میں جس تقریبِ ولیمہ کا تذکرہ ہے وہ 7 جولائی 2017 کے روز منعقد ہوگی


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved