روس میں انسٹاگرام لائکس بنانے والی وینڈنگ مشین
  19  جون‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)روسی شاپنگ مراکز میں لگی مشین میں دو ڈالر ڈالنے پر انسٹا گرام پر آپ کے 200 فالوورز اور لائکس شامل ہوجاتے ہیںماسکو: ٓج کے جدید دور میں سوشل میڈیا پر لائکس اور فالوورز کی دوڑ نے نئی نسل کو ایک نفسیاتی مریض بنادیا ہے اور وہ لائکس اور فالوورز میں اضافے کی ہمہ وقت خواہاں ہیں لیکن اب روسی شاپنگ مراکز میں فوری طور پر رقم کے عوض انسٹاگرام لائکس اور فالوورزحاصل کئے جاسکتے ہیں۔ روس کے چھ مختلف شہروں یعنی ماسکو، سینٹ پیٹرزبرگ، اوفا، سراٹوف، شیبورسکی اور پیٹروزاووسک کے مشہور شاپنگ سینٹروں میں یہ مشین لگائی گئی ہے جسے انسٹاگرام لائکس اور فالوورز مشین کہا گیا ہے۔ اگر آپ اس مشین میں 50 روسی روبل (پاکستانی 88 روپے) داخل کرتے ہیں تو آپ اپنی تصویر پر 100 لائکس حاصل کرسکتے ہیں لیکن وہ جعلی ہوں گے اور اگر آپ 100 روبل (180 روپے) ادا کرتے ہیں تو آپ انسٹا گرام پر 100 جعلی فالوورز شامل کرسکتے ہیں۔اس مشین کو اسنیٹیپ کمپنی نے تیار کیا ہے جسے انسٹاگرام لائکس وینڈنگ مشین کہا جاتا ہے۔ ماسکو کے ایک صحافی نے اس پر احتجاج کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ روس میں اس مشین کے ساتھ کیپٹلزم (سرمایہ داری) اپنے عروج پر ہے ۔ اگر آپ کو لائکس کم لگتے ہیں تو آپ پاکستانی 25 ہزار روپے میں پوری مشین کرائے پر لے سکتے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ مشین آپ کتنے عرصے تک اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب کورنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے سوشل میڈیا پر لائکس کی حد سے زیادہ چاہ کرنے والے افراد اپنی زندگی کا مقصد کھوسکتےہیں جو ان کے لیے بہت نقصان دہ ہوسکتا ہے جبکہ عقل مند اور سلجھے ہوئے افراد کمنٹس اور فیڈ بیک کو اہمیت دیتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved