پلاسٹک پائپ سے موسیقی ،سامعین حیرت زدہ
  16  جولائی  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (نیٹ نیوز)یوں تو پلاسٹک سے بنے پائپ کوپانی اور دوسرے مائع مادوں کی فراہمی کیلئے استعما ل کیا جاتا ہے، لیکن اب اس کے ذریعے موسیقی بھی بجائی جائے گی۔آسٹریلوی شہر ایڈیلیڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے پلاسٹک سے بنے پائپوں کے ذریعے موسیقی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ جسے سن کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔جیک کلارک نامی آرٹسٹ سڑک کے بیچوں

بیچ پائپ لے کر بیٹھا تو وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں نے کوئی خاص توجہ نہ دی۔لیکن جیسے ہی جیک کلارک نے اپنی پرفارمنس کا آغاز کیا توچند لمحوں میں ہی لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھا ہوگئی اور اس کی انوکھی موسیقی کو خوب انجوائے کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved