چند منٹوں میں روبوٹ بنانے والی مشین
  17  جولائی  2017     |     دلچسپ و عجیب

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ڈنمارک کے انجینئروں نے ایک ایسی روبوٹ ساز مشین بنائی ہے جو سادہ تار سے لے کر موٹر تک 13 منٹ میں ایک سادہ روبوٹ تیار کر سکتی ہے اور یہ روبوٹ مختلف امور انجام دے سکتا ہے۔انجینئرز نے اس جادوئی مشین کو ’ون ڈی پرنٹنگ ‘کا نام دیا ہے جو روبوٹ کو ضرورت کے تحت دوبارہ مشین میں ڈال کر ری سائیکل کر کے اسے دوسرے کارآمد روبوٹ کی شکل دینے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔آئی ٹی یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سیباسٹیئن رائسی نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ مشین تیار کی ہے۔سیباسٹیئن رائسی کہتے ہیں

کہ اگر آپ کو تنگ جگہ کے لیے خاص کام انجام دینے والا روبوٹ درکار ہو تو اس مشین کے سافٹ ویئر میں اس کام کو داخل (فیڈ) کیجئے اور یہ مشین فوری طور پر وہی روبوٹ تیار کر دے گی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ مشین خلائی منصوبوں کے لیے بھی کارآمد ثابت ہو سکتی ہے جہاں 15 مختلف امور کے لیے درجن سے زائد روبوٹس نہیں لے جائے جا سکتے اور وہاں ایک ہی مشین ضرورت پڑنے پر ہر قسم کا سادہ اور پیچیدہ روبوٹ تیار کر کے دے سکتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے پر ان روبوٹس پر کیمرے اور مائیکروفون لگا کر انہیں احساس سے بھرپور کیا جائے گا تاہم ناقدین نے اسے ایک کارآمد مشین قرار دیا ہے جس کے ذریعے بہت معمولی علم رکھنے والا کوئی بھی فرد آسانی سے استعمال کر کے اپنی ضرورت کی شے بنا سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved