امریکہ چوہوں کی لپیٹ میں، 32 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا گیا
  17  جولائی  2017     |     دلچسپ و عجیب

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے سب سے بڑے تجارتی شہر نیو یارک میں چوہوں کے خلاف جدوجہد کے لئے 32 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا گیا بلدیہ نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ اندازے کے مطابق تقریباً 8.5 ملین آبادی والے شہر نیویارک میں 2 ملین کے قریب چوہے پائے جاتے ہیں اور بلدیہ پہلے مرحلے میں اس تعداد کو 70 فیصد کی شرح تک کم کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔بلدیہ مئیر بِل ڈی بلاسیو نے کہا ہے کہ "ہم نیویارک میں چوہوں کو زندگی کے معمول کے طور پر قبول نہیں کرسکتے"۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ماہِ ستمبر میں چوہوں کے مقابل پائیدار سولر کمپیکٹر لگائے جائیں گے اور تاروں سے بْنی ہوئی کوڑے کی ٹوکریوں کو اسٹیل کے ڈبوں سے تبدیل کر دیا جائے گا۔اس دوران نیو یارک کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک چوہوں کے بارے میں 10 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ گرینڈ کونکورس کے علاقے میں ماہِ فروری میں ایک شخص کے، چوہوں کے پیشاب سے چھوئے جانے پر انسان میں منتقل ہونے والے ،جراثیم "لیپٹوس پیروز " کی وجہ سے ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved