قیام پاکستان کے بعد امریکا کا پاکستان کو پہلا پیغام
  10  اگست‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جارج مارشل نے آج پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ امریکی عوام اس نئے ملک میں ‘گہری دلچسپی’ لے رہے ہیں۔ چیئرمین کے نام پیغام میں انھوں نے کہا کہ ‘آئین ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کے موقع پر میں آپ کو اور اسمبلی کے دیگر ارکان کو امریکی عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچا رہا ہوں کہ آپ جو کام آج شروع کر رہے ہیں وہ بخوبی انجام پا جائے۔ مجھے اعتماد ہے کہ آپ پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے جو آئین رکھیں گے وہ پاکستان کی قیادت کی جمہوریت اور آئین سے وابستگی کا ثبوت ہو گا اور وہ ایک ایسی زندہ دستاویز ہو گی جسے بنیاد بنا کر آپ کے نئے ملک کے عوام سیاسی اور سماجی ترقی کی راہ پر چل نکلیں گے۔ آپ کی کارروائی کو امریکی عوام اور دنیا بھر میں آزادی سے پیار کرنے والے گہری دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔(رائٹرز)

کانگریس نے بٹوارہ کیوں تسلیم کیا: نہرو کی وضاحت پنڈت نہرو نے کہا ہے کہ ‘ہم نے انڈیا کی آزادی کے لیے بٹوارے کو قبول کیا۔ پنجاب اور بنگال تقسیم کا بھرپور مطالبہ کر رہے تھے۔ لوگوں نے کہا کہ ان دونوں صوبوں میں جاری قتل عام کو روکنے کے لیے ان کا بٹوارہ ضروری تھا۔ کوئی بنگالی یا پنجابی اس وقت تک اس طرح کی بات نہیں کر سکتا جب تک وہ مجبور نہ ہو جائے۔ وہی لوگ جنھوں نے آج سے چالیس برس پہلے بنگال کی تقسیم کی مخالفت کی تھی اب اسی بات کا مطالبہ کر رہے تھے، اور جب جبکہ پنجاب اور بنگال کا بٹوارہ ہو رہا ہے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اسے قبول نہیں کرنا چاہیے۔ کئی بار ایسے مواقع آتے ہیں جب ہمیں چھوٹی برائی کو چننا پڑتا ہے۔ جہاں تک میری ذاتی رائے کا سوال ہے۔ میں گذشتہ سولہ ماہ میں اپنے تمام فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، حالات نے مجھے انتہائی تکلیف دہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ہے۔’


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved