مجھے کیو ں نکا لا قلفی والے نے پورے لا ہور میں دھوم مچا دی
  31  اگست‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (نیوز ڈیسک )اب کھانے کے شوقین افراد کے لیے "مجھے کیوں نکالا "نامی قلفی بھی دستیاب ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کا جملہ "مجھے کیوں نکالا اتنا مقبول ہوا کہ اس پر روز روز نت نئی چیزیں سامنے آرہی ہیں ۔حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک قلفی فروش نے اپنی قلفی کا نا م "مجھے کیوں نکالاقلفی "رکھا ہوا ہے۔ یہ قلفی کھانے کے شوقین افراد کے لیے 10روپے 20روپے اور 30روپے میں دستیاب ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی نا اہلی کے بعد ریلی کی صورت میں لاہور آتے ہوئے ایک جگہ اپنی تقریر میں درد بھرے انداز میں پوچھا کہ مجھے کیوں نکالا ،میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مجھے کیوں نکالا ۔انکا یہ جملہ معمول سے زیادہ وائرل ہوا ۔یہ جملہ سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بھی رہ چکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
17%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved