خواتین شوہروں کی جیب خالی کرنے میں خاص دلچسپی کیوں رکھتی ہیں
  5  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

نیویارک (ویب ڈیسک )یہ بات دنیا کی ہر بیوی نا سہی بہت سوں کے لئے متفق طور پر سچ مانی جاتی ہے کہ ان کی نظریں شوہروں کی جیبوں پر ہوتی ہیں۔ہر ایک اپنے طور پر اس عالمگیر سچائی کی مختلف توجیحات رکھتا ہے تاہم پہلی بار اس معاملے کے پس پردہ بنیادی سبب جاننے کی سائنٹیفک کوشش کی گئی ہے۔امریکا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جن خواتین کو سوکنوں کا ڈر ہوتا ہے وہ مہنگی اشیاء پربہت زیادہ شوہروں کی رقم خرچ کرواتی ہیں۔مہنگی چیزیں خرید کر شوہروں کی جیبیں ہلکی کرانا بیویوں کا شوق ہی نہیں بلکہ ان کے مرد میں دلچسپی لینے والی دیگر خواتین کا یہ اطلاع دینی بھی مقصود ہوتی ہے کہ وہ دور ہی رہیں

بیچارا خالی جیب والا ہے۔تحقیق کے مطابق مختلف عمروں میں خواتین شوہروں کو قابو میں رکھنے کیلئے مہنگے برانڈز کی اشیاء خریدتی ہیں تاکہ اپنے شریک حیات کو اپنی طرف ہی متوجہ رکھ سکیں۔خواتین کی نفسیات کے متعلق کئے گئے مطالعہ میں بتایا گیا ہے کہ بیویاں کوشش کرتی ہیں کہ وہ شوہروں کو مالی پریشانیوں میں اس حد تک مبتلا رکھیں کہ انہیں ادھر ادھر مصروف رہنے کا ہوش ہی نہ رہے۔محقیقین کا ماننا ہے کہ خواتین مہنگے جوتوں یا ہینڈ بیگز وغیرہ کو ڈھال کی شکل میں استعمال کرتی ہیں تاہم اس سے ان کے اندر عدم تحفظ کے احساس کی شدت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved