عشق لڑانے کی سزا،خاتون کو لاتوں، گھونسوں سے مار مار کر نڈھال کردیا،
  6  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) کہتے ہیں ہے محبت کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی لیکن اگر یہ محبت شادی کے بعد کسی سے ہو جائے تو پھر انجام پر بھی نظر ہونی چاہیے ایسا ہی کچھ ہوا میکسیکو میں جہاں ایک خاتون ٹیچر کو شادی شدہ مرد سے محبت کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی اور وہ اس کی اپنے ہی شاگردوں کے سامنے درگت بن گئی۔میکسیکو کے اسکول میں ملازمت کرنے والی خاتون ٹیچرمارسیلا کو اپنے کلاس کے ایک طالب علم کے والد سے محبت ہوگئی

اور دونوں کے درمیان یہ محبت ملاقاتوں میں بدل گئی اورمزید پروان چڑھنے لگی لیکن ایک روز شوہر کے گھر دیر سے آنے پر بیوی لیلہ فلوریس کو شک ہوگیا اور جب اس کی تصدیق بھی ہوگئی تویہ خبر بیوی پربجلی بن کرگری بس پھر کیا تھا اس نے اپنے شوہر سے نمٹنے پہلے عورت سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔لیلہٰ فلوریس موقع کی تلاش میں لگ گئی اور بالآخر ایک دن وہ اچانک عین اس وقت کلاس روم میں جا پہنچی جب وہ بچوں کو پڑھا رہی تھی اور لیلہ نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور ٹیچر پر مکوں اور گھونسوں کی برسات کردی اور کہیں کہیں لاتوں سے بھی کام لیا لیکن پھر بھی خاتون کے دل میں لگی آگ نہ بجھی تو وہ اس پر چڑھ کر بیٹھ گئی اور بالوں سے نوچ نوچ کر عورت کی ایسی پٹائی کی کہ اس پر سوار عشق کا بھوت ہی اتاردیا۔خاتون ٹیچر کی پٹائی کا شاید یہ سلسلہ کچھ دیر اور چلتا لیکن اس دوران بہت سے شاگرد اور دیگر ٹیچر بھی جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر لیلہ نے وہاں سے رفو چکر ہونے میں ہی عافیت جانی۔ اسکول کی انتظامیہ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved