شادی پر ایک کروڑ ڈالر یعنی ایک ارب روپے پاکستانی سے زائدخرچ
  7  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاس اینجلس: (ټ ټ ویب ڈیسک) روس کے دو امیر ترین خاندانوں سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی شادی گزشتہ ہفتے امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی جس کیلئے ایک کروڑ ڈالر (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے گئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ لولیتا اوسمانہ روسی ارب پتی ایلڈ اوسمانوف کی بیٹی ہیں جن کی شادی 29 سالہ گیسپر اویڈولیان سے لاس اینجلس میں اْس مقام پر ہوئی جہاں آسکر ایوارڈز کا انعقاد ہوتا ہے مگر شادی کی یہ تقریب آسکر ایوارڈز سے زیادہ پر تعیش تھی جس میں صرف پھولوں کی سجاوٹ پر ہی پانچ لاکھ ڈالر خرچ کردیئے گئے۔دلہن کی آمد بھی کمال کی تھی اس کا عروسی لباس ہی لاکھوں ڈالر کا تھا۔ وینیو کی چھت لاتعداد روشنیوں سے جگمگا رہی تھی۔ مہمانوں کے نام بھی ستاروں کی شکل میں لکھے گئے تھے۔ میٹھے کیلئے ایک کھلونا ٹرین تیار کی گئی تھی جبکہ 10 تہوں پر مشتمل عروسی کیک پر طلائی ورق چڑھائے گئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
22%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
22%
پسند ںہیں آئی
56%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved