بریکنگ نیوز پاکستان کے اہم شہر میں دلہا بڑے ارمانوں سے دلہن بیاہ کر لایا مگر شادی کی رات دلہے کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا ۔۔ ایسی خبر جس
  7  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) 52سالہ دلہا گلزار بڑے ارمانوں کے ساتھ اپنی دلہنیا کو بیاہ کر گھر لایا ،لیکن دلہنیا خواجہ سرا نکلی ۔ پہلی رات ہی دلہے کے ارمانوں کے ساتھ ساتھ اس کے گھر کابھی صفایا کر گئی۔ گلزار نے سونیا نامی لڑکی کے ساتھ کورٹ میرج شادی کی لیکن معصوم دلہے کا کیا علم تھا کہ وہ ایک فراڈی گینگ کے ہاتھوں کھلونہ بن رہا ہے ۔ فراڈی گینگ نے گلزار کا نکاح خواجہ سرا کے ساتھ پڑھایا

اور اسے تین روز بعد رخصت کیا لیکن دلہے کو آخری لمحات تک علم نہ ہو سکا کہ اس کا نکاہ خواجہ سرا کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔ گلزار جب دلہنیا کو اپنے گھر لے آیا تو اسے اپنے ساتھ دھوکے کا احساس ہوا کہ اس کی دلہن کوئی خاتون نہیں بلکہ خواجہ سرا ہے ۔ گلزار نے اولاد کے لئے دوسری شادی کی لیکن اس کے لئے فراڈی غلام نبی اور صفدر نامی شخص نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیے تھے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
57%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
43%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved