پاکستا نیو ں کیلئے اب تک کی بڑی خو شخبری اب ہر کو ئی گا ڑی خرید سکتا ہے قیمت صرف 1200 ڈالر
  10  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے پاکستانی صارفین کیلئے ایک منفرد کار متعارف کرادی ہے جس کی قیمت صرف 1200 امریکی ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار روپے) رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں چینی مصنوعات کی نمائش جاری ہے، یہ نمائش صارفین سے براہ راست رابطے اور ان کو اشیا کی فروخت کیلئے لگائی گئی ہے۔ روزنامہ پاکستان کی ٹیم نے جب اس نمائش کا کوریج کی غرض سے دورہ کیا تو انہیں اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پرا جب انہوں نے ایک چینی کمپنی کی طرف سےنمائش میں پیش کی گئی تین نشستوں والی کاردیکھی ۔تین نشستوں والی اس کار کی قیمت انتہائی معمولی یعنی صرف ایک لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب رکھی گئی ہے جو خواتین اور معذور افراد کیلئے بہت ہی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

ماحول دوست ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی یہ کار بجلی سے چلتی ہے جس میں ایئر کنڈیشنر کی بجائے دیسی انداز میں ڈرائیونگ سیٹ پر پنکھا فٹ کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور کوسکون میسر رہے ۔اس کے علاوہ یہ کار مکمل آٹومیٹک ہے جس میں دیگر خود کار کاروں کی طرح کلچ کا سسٹم نہیں بلکہ بریک اور ریس کے پیڈلز نصب کیے گئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved