پاکستانیوں کےلئے چین سے بجلی کی چارجنگ سے چلنے والی خوبصورت گاڑیاں آگئیں۔۔رفتار اتنی تیز اور قیمت صرف ۔۔۔
  11  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستا ن کاہمسایہ اور دوست ملک چین پاکستان میں عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کے عزم پر عمل پیر اہے۔ اسی سلسلے میں چین کی جانب سے اٹھایا گیا ایک اہم اقدام بجلی کی چارجنگ سے چلنے والی گاڑیوں کی پاکستان میں فروخت کا منصوبہ ہے۔ پاکستان آٹو شو 2017میں لانچ کی گئی ان پرکشش گاڑیوں کی فیکٹری قیمت 3 سے 5 ہزار ڈالر کے قریب ہے۔آٹوشومیں متعارف کروائی گئی ان جدید اور پ±ر کشش گاڑیوں کے 3 دروازے اور 4سیٹیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق والی بائی منی ای وی کار کے 3ماڈلز ا?ئندہ سال پاکستان میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گےجن میں اکانومی، کمفرٹ ایبل اور لگڑری ماڈلزبھی شامل ہیں۔اکانومی ماڈل کی قیمت 3ہزار ڈالر، کمفرٹ ایبل ماڈل کی قیمت 4 ہزار ڈالر جبکہ لگڑری ماڈل کی فیکٹری پرائس 5ہزارڈالر ہو گی۔ایکسپو سینٹر میں موجود چینی کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سرفہرست کمپنیوں میں سےمیں سے ایک ہے جو یومیہ 1ہزار گاڑیاں تیار کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک کاروں کی فی کلو میٹر مسافت کی لاگت 1روپے سے بھی کم ہوگی۔ گاڑی کو گھریلو

برقی نظام (220واٹ) سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ خصوصی پاور چارجنگ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں مکمل بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ ایک مرتبہ مکمل چارج ہونے کے بعد 60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 120کلو میٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔چینی کمپنی کے نمائندے الیکٹرک کاروں کی پاکستان میں فروخت کے لیے پارٹنرز اور ڈیلرز کی تلاش میں ہیں۔کمپنی ا?ئندہ سال تک گاڑیاں پاکستان میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ چینی کمپنی پاکستان میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی 5 سال یا 80 ہزار کلو میٹر رننگ کی وارنٹی بھی فراہم کرے گی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کی مرمت اور پرزہ جات کی فراہمی کیلیے بھی بعد از فروخت سروس نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برقی گاڑیوں میں پاور ونڈو، المونیم الائے رم، ڈسک بریک، سینٹرل لاکنگ سسٹم، ریموٹ کیز، ایئرکولر(ا?پشنل) ایئر ہیٹرسمیت ریڈیو، یو ایس بی، اے یو ایکس، عقبی کیمرہ ڈسپلے، ویڈیو اور اسپیکرز کی سہولت بھی موجود ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved