جادوگر نے خاتون کے ایک منٹ میں 24 لباس تبدیل کراکر عالمی ریکارڈ بنادیا
  20  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

ملائیشین جادوگر اور ان کے ساتھی نے گینز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی تقریب میں 60 سیکنڈز میں 24 کاسٹیومز تبدیل کرکے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔نظروں کی ہیرا پھیری اور جادوئی کمالات ایک منفرد آرٹ ہے جسے دیکھنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔جادوئی فن کا مظاہرہ کرنے والے متعدد فنکاروں سے اکثر لوگ واقف ہیں

لیکن انوکھے اور منفرد جادوئی کرتب سے دنگ کردینے والے ملائیشیا کے جادو گر دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔حال ہی میں ریاست پینانگ میں گینز ورلڈ ریکارڈ کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے جادوگروں نے اپنے کرتب کا مظاہرہ کیا۔جادوگروں نے انتہائی مہارت سے 60 سیکنڈ میں 14 کاسٹیومز تبدیل کروائے جسے دیکھنے والے دیکھ کر حیران رہ گئے۔جادوئی کرتب کے دوران پردے کے پیچھے موجود خاتون ہر بار پردہ ہٹانے پر نئے لباس میں موجود دکھائی دیتیں جو نہ صرف اگلے لباس سے مختلف ہوتا بلکہ سیکنڈوں میں یہ تمام عمل بھی مکمل ہو جاتا ہے۔ان کی جادوئی کرتب والی ویڈیوز تیزی سے یو ٹیوب سمیت تمام سوشل میڈیا سائٹ پر بھی وائرل ہورہی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved