اس پاکستانی دلہن کی تصویر کیوں وائرل ہوئی؟
  21  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

لاہور(ویب ڈیسک )نکاح کے فوری بعد ایک پاکستانی دلہن سے کس چیز کی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ اس خوشی کے موقع پر کیا کرے گی؟یقیناً بیشتر دلہنیں تو ایک جگہ بیٹھے رہنے کو ترجیح دیتی ہیں یا ایسا ہی تصور کیا جاتا ہے۔مگر ایک پاکستانی دلہن کو نکاح کے فوری بعد ایک فاسٹ فوڈ چین کی آئسکریم کی خواہش پیدا ہوئی اور اپنے دلہا اور دیگر دوستوں کے ساتھ اسے کھانے پہنچ بھی گئی اور اس طرح انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔جی ہاں واقعی مناول جاوید نامی دلہن شادی کے دن آئسکریم کھانے پہنچ گئیں اور اب ان کی تصویر فیس بک پر وائرل ہوچکی ہے، جو پہلے انہوں نے خود اور پھر فاسٹ فوڈ چین نے بھی اپنے فیس بک پر شیئر کی

۔دلہن کو لگتا ہے کہ میکڈونلڈ کی آئسکریم بہت پسند تھی جب ہی تو انہوں نے دلہا اور دیگر کو وہاں جانے کے لیے مجبور کیا جس کا اظہار انہوں نے فیس بک پوسٹ پر بھی کیا۔دلہا دلہن کو دیکھ کر میکڈونلڈ کا عملہ بھی حیران رہ گیا تاہم مبارکباد دینے کے بعد وہاں کی تصویر بھی لی گئی۔سفید یا چاندی رنگ کے لہنگا میں دلہن کافی پیاری لگ رہی تھیں مگر جیسا پہلے کہا جاچکا ہے کہ عام طور پر کسی پاکستانی دلہن سے توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ نکاح کے فوراً بعد آئسکریم کھانے کے لیے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کا رخ کرے۔مگر خاتون نے لگتا ہے کہ شادی کی دیگر رسومات اور تقریبات کو نظرانداز کرکے اپنی خواہش کو پوری کرنے کو ترجیح دی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
25%
ٹھیک ہے
13%
کوئی رائے نہیں
13%
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved